آئی پی ایل: راجستھان رائلز کے انگلش بیٹر جوز بٹلر پر جرمانہ

اردو نیوز  |  May 13, 2023

راجستھان رائلز کے اوپننگ بیٹر جوز بٹلر پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جُرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق جوز بٹلر پر میچ فیس کا 10 فیصد جُرمانہ کلکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف میچ کے بعد کیا گیا۔ یہ میچ راجستھان رائلز نے 9 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

آئی پی ایل انتظامیہ کی جانب سے انگلینڈ کے بیٹر پر جرمانہ عائد کرنے کی تصدیق کی ہے لیکن ان کی جانب سے اس کے پیچھے وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق راجستھان رائلز کے انگلش کھلاڑی اننگز کی شروعات میں رن آؤٹ ہوگئے تھے اور انہوں نے جو اس کے بعد ردعمل دیا اس کی وجہ سے ان پر جُرمانہ ہوا ہے۔

آئی پی ایل کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جوز بٹلر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے اور ان پر جُرمانہ لگانے کا میچ ریفری کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

راجستھان رائلز اس وقت آئی پی ایل کی پوائنٹس ٹیبل پر 12 میچ کھیل کر 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 11 میچ کھیل کر 16 پوائنٹس اور چنائی سپر کنگز 12 میچ کھیل کر 15 پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More