اگر یہ سوال آپ شعیب ملک سے کریں تو۔۔ صحافی نے ثانیہ مرزا سے ایسا کیا سوال پوچھ لیا کہ وہ ایک دم غصے میں آگئیں؟

ہماری ویب  |  May 12, 2023

پچھلے کچھ عرصے سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا علیحدگی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ان کی مبینہ طلاق کے بارے میں قیاس آرائیاں کافی وقت سے کی جارہی ہیں۔ لیکن نہ تو ثانیہ اور نہ ہی شعیب نے اس پر اب تک کوئی بیان جاری کیا۔

حال ہی میں جب ثانیہ مرزہ ایک تقریب میں میڈیا سے بات کر رہی تھیں تو ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ، وہ اپنے بچے کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر کو کیسے سنبھالتی ہیں؟

صحافی کے سوال پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا برا مان گئیں اور اسے جواب میں شعیب ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ،

"جیسے وہ مینج کرتے ہیں ویسے ہی میں کرتی ہوں، اور اس بات کا کھل کر جواب میں آپ کو تب دوں گی، جب اگر آپ یہی سوال شعیب سے بھی کریں تو۔"

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد سیالکوٹ میں ولیمہ کی تقریب ہوئی۔ جوڑے نے 2018 میں اپنے بیٹے اذہان کا استقبال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More