القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کی کتنے ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کرلی؟ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

ہماری ویب  |  May 12, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی 2 ہفتے کے لیے عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس سے عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوئے انکی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیاگیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ تشکیل کردیا ہے جو درخواست پر سماعت کرے گا۔

عمران خان کی پیشی پر کمرہ عدالت میں انکے حق میں نعرے لگائے جس پر ججز نے برہمی کا اظہار کیا اور ججز عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔ وکیل کی جانب سے نعرے لگانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی طریقہ نہیں، مکمل خاموشی ہونی چاہیے۔ عدالت میں خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری اور حفاظتی ضمانت کی درخواست ہے، ہم نے ایک اور درخواست میں انکوائری رپورٹ کی کاپی مانگی ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نیب کو انکوائری رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، نیب کی انکوائری رپورٹ کا اخبار سے پتہ چلا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More