بچوں نے باپ کو جیل میں ڈلوایا کیونکہ ۔۔ کھانے میں کڑی کے ساتھ چاول نہ بنانے پر میاں بیوی میں جھگڑا، شوہر نے ایسا کیا کیا جو اہلیہ فوراََ مر گئی

ہماری ویب  |  May 12, 2023

دنیا میں ماں باپ اور اولاد کے بعد سب سے مضبوط رشتہ میاں بیوی کا مانا جاتا ہے مگر بعض اوقات اسے ٹوٹے ہوئے ایک منٹ نہیں لگتا۔ اسی طرح ہم اسے سب سے نازک رشتہ بھی کہہ سکتے ہیں ۔ بالکل ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جسے سن کر آپ چونک جائیں گے۔

دراصل ماجرا کچھ یوں ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع سنبل پور میں ایک میاں بیوی کے درمیان جھگڑا صرف اس بات پر ہوتا رہا کہ تم نے کڑی کے ساتھ کھانے میں چاول کیوں نہیں بنائے۔ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی شوہر شام میں کام سے گھر آیا تو اسے بھوک لگی ہوئی تھی۔

بھوکے پیٹ اس نے بیوی سے پوچھا کہ کھانے میں کیا بنا ہے؟ بیگم کا جواب سنتے ہی شوہر تعیش میں آ گیا، بس پھر لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا ، غصے میں خاوند نے بیوی کو مار ہی ڈالا، افسوسناک واقعے کے وقت مذکورہ جوڑے کےبچے گھر پر نہیں تھے۔

افسوسناک واقعے کے بعد بیٹا بیٹی گھر آئے تو انہوں نے ماں کو مردہ حالت میں دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی جس پر مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے باپ کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More