سپریم کورٹ کا عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنیکا حکم

ہماری ویب  |  May 11, 2023

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عمران خان کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ احاطہ عدالت سے گرفتاری سے عدالت کا تقدس کہاں گیا؟ ریکارڈ کے مطابق جو مقدمہ مقرر تھا وہ شاید کوئی اور تھا، عدالتی حکم کے مطابق درخواستِ ضمانت دائر ہوئی تھی لیکن مقرر نہیں تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کو نیب کے کتنے افراد نے گرفتار کیا؟ 90 افراد عدالت کے احاطے میں داخل ہوئے تو عدالت کی کیا توقیر رہی؟ نیب نے عدالت کی توہین کی ہے، کوئی بھی شخص خود کو آئندہ عدالت میں محفوظ تصور نہیں کرے گا۔

کسی کو ہائی کورٹ، سپریم کورٹ یا احتساب عدالت سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا، عمران خان کی گرفتاری سے عدالتی وقار مجروح کیا گیا، کتنے لوگوں نے عمران خان کو گرفتار کیا؟۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر ایسے گرفتاریاں ہونے لگیں تو مستقبل میں کوئی عدالتوں پر اعتبار نہیں کرے گا، جب ایک شخص نے عدالت میں سرینڈر کر دیا تھا تو اسے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے نیب کو عمران خان کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More