ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروا سکتے ہیں اور۔۔ احتساب عدالت نے عمران خان کو کن کاموں کی اجازت دے دی؟

ہماری ویب  |  May 11, 2023

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کی شکایت کے بعد آج احتساب عدالت نے انھیں ذاتی معالج سے علاج کروانے اور اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجاز دے دی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے عدالت سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جبکہ احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ کل عمران خان نے دوران سماعت عدالت میں بیان دیا کہ انھیں 24 گھنٹوں ست باتھ روم بھی جانے دیا گیا جبکہ وہ اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سے علاج کروانا چاہتے ہیں۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان ریمانڈ کے دوران اپنی اہلیہ سے ملاقات کرسکتے ہیں اس کے علاوہ عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More