عمران خان کی گرفتاری ۔۔ نیب نے قانون اپنے ہاتھ میں کیوں لیا؟ جسٹس اطہر من اللہ

ہماری ویب  |  May 11, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت شروع ہوگئی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کررہا ہے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کے لیےاسلام آباد ہائی کورٹ آئے تھے جہاں رینجرز نے عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کی اور عمران خان کو گرفتار کر لیا۔

سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا مناسب نہ ہوتا کہ نیب ہائی کورٹ کے رجسٹرار سے اجازت لیتا، نیب نے قانون اپنے ہاتھ میں کیوں لیا؟ سیاسی حالات کی وجہ سے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے بہت افسوس ناک ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں عمران خان کی رہائی اور گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ دفاع اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More