میرے گھر کے باہر گولیاں ماریں اور ۔۔ عمران ریاض خان سے اختلاف کرنے والے اقرارلحسن نے ان کی گرفتاری پر کیا کہا؟

ہماری ویب  |  May 11, 2023

عمران ریاض خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض خان سیالکوٹ سے دبئی جانا چاہتے تھے۔ ان کو ایئرپورٹ سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنا ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جب تک یہ آپ تک پہنچے گا میں گرفتار ہوچکا ہوں گا۔ میں نے سچ بولنے کی خاطر اپنی 3 نوکریاں چھوڑی ہیں مجھے ڈرایا اور دھمکایا بھی گیا اور یہی نہیں بلکہ میرے گھر کے باہر فائر کیے گئے۔ میں نے پھر بھی سچ کا دامن نہ چھوڑا۔

اقراالحسن نے عمران ریاض کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض بھائی کو عمان جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے، میں اُن سے اختلافات کا اظہار کرتا رہتا ہوں لیکن اپنی رائے کی اظہار کی پاداش میں ایک صحافی کی گرفتاری قابل مذمت سمجھتا ہوں۔ اُن کے احباب جانتے ہیں ہم جلد ملنے والے تھے سو عمران بھائی خیر سے آئیں جلد ملاقات ہوتی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More