بیٹا احتجاج میں جانا نہیں چاہتا تھا مگر۔۔ 2 چھوٹے بچے بھی یتیم ہوگئے! جاں بحق ہونے والے پی ٹی کارکنان کے گھر والے فریاد کرتے ہوئے رو پڑے

ہماری ویب  |  May 11, 2023

“میرا بیٹا احتجاج میں جانا نہیں چاہتا تھا لیکن میں نے اسے کہا کہ عمران خان ہمارے لئے اتنا کچھ کررہا ہے تم احتجاج پر ساتھ چلو۔ کچھ دیر بعد جب دونوں بیٹے احتجاج کرنے لگے تو ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔ فون نہیں اٹھا رہا تھا۔ ایک لڑکے نے بیٹے کا فون اٹھا کر بتایا کہ عبداللہ کا انتقال ہوگیا ہے۔“

یہ کہنا ہے لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کا جن کے صاحبزادے عبداللہ گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شریک ہوئے اور ان کے سر اور گردن میں گولی لگی تاہم وہ زندہ تھے البتہ اسپتال پہنچنے سے پہلے انھوں نے دم توڑ دیا۔

عبداللہ کے والد کا کہنا ہے کہ جس وقت وہ زخمی بیٹے کو ڈھونڈھنے نکلے تھے اس دوران انھیں بھی شیلنگ لگی تھی۔

اسی طرح پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان اور پی ٹی آئی یوتھ کیبنٹ کے ممبر بلال خان شینواری بھی احتجاج کے دوران شہید ہوگئے۔ بلال شینواری کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہمدرد اور مخلص شخص تھے۔ ان کے دو چھوٹے بچے ہیں جو اب یتیم ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More