شاہ محمود قریشی بھی گرفتار۔۔ اب پارٹی کون چلائے گا؟

ہماری ویب  |  May 10, 2023

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سیکریٹری جنرل اسد عمر کے بعد مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سے گرفتار کیا ہے، اب پاکستان تحریک انصاف کی پوری مرکزی قیادت جیل میں جانے کی وجہ سے پارٹی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی سے سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ آج صبح اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرنے کے بعد مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی اکیلے رہ گئے ہیں تاہم ان کے علاوہ فواد چوہدری بھی باہر ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا جبکہ آج احتساب عدالت نے عمران خان کا 8 روز کا ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More