گولی چلانے کی بجائے ڈکیت آوازیں دے کر روکتا رہا ۔۔ شہری چند سیکنڈ میں چوروں کو کیسے بیوقوف بنا کر گھر میں گھس گیا، مناظر وائرل

ہماری ویب  |  May 10, 2023

کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر مانا جاتا تھا پر اب گندگی اور ڈکیتیوں کیلئے مشہور ہو گیا ہے۔

آئے روز سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی ایسی ویڈیو نظر آتی ہے جس میں شہری اپنی قیمتی چیزوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں مگر کچھ چالاک شہری ان چوروں سے بھی 2 ہاتھ آگے ہوتے ہیں۔

جیسا کہ ہم اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کہ 3 ڈکیتوں کا گروہ موٹر سائیکل پر ایک محلے میں گشت کر رہا ہے اور انہیں کوئی شخص بھی نظر نہیں آرہا ہے ایس میں یہ دیکھتے ہیں کہ ایک فرد نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے اور گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر گیا ہے۔ ایسے میں دور سے ہی تیزی میں آئے اور زور زور سے آوازیں دینے لگے۔

تو شہری ہوشیار ہو گیا اس نے فوراََ سے گھر کا بڑا دروازہ کھولا اور بائیک اندر لے گیا اور دروازے کو اندر سے ہی لاک کر لیا۔ ایسے میں ڈکیت اسے گالیاں دیتے رہے اور پھر سر پر ہاتھ رکھ لیا۔

پھر آخر کار بھاگ گئے کیونکہ ان کے خیال میں یہ بات ضرور ہوگی کہ کہیں یہ فرد محلے والوں کو اکٹھا نہ کر لے یا پھر پولیس کو فون نہ کر دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More