پی ٹی آئی پر سختیاں، پی ڈی ایم پر نوازشات ۔۔ نیب نے حمزہ اور شہباز شریف کو بیگناہ کیوں قرار دیدیا؟

ہماری ویب  |  May 10, 2023

قومی احتساب بیورو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

نیب نے شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت لاہورکے جج قمر الزمان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کرادی ہے، رپورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔

نیب کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک میں من پسند احتساب کیا جارہا ہے، شہبازشریف اور ان کے خاندان کی رہائی اور عمران خان کی گرفتاری سیاسی مداخلت ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نیب کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے ، نیب کے اقدامات حکمرانوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More