ہماری ویب | May 10, 2023
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کل سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد سے معطل کردی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ کی درخواست پر کیا گیا۔
انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بارے میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کی گئی ہے جس کی بحالی کے بارے میں تاحال کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ کئی شہروں میں سروس متاثر ہے جبکہ کہیں مکمل طور پر بند ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More