گزشتہ روز ملک بھر بالخصوص کراچی میں شاہراہ فیصل پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد اس وقت کراچی میں صورتحال قدرے بہتر ہے۔ شاہراہ فیصل کے دونوں جانب سڑکیں رواں دواں ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز بھی تعینات ہے۔ آج کے دن ہونے واے میٹرک بورڈ کے پرچے معمول کے مطابق ہورہے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرفتار ہوتے ہی ملک بھر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ کراچی میں شاہراہ فیصل پر بھی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں۔ دیکھیں ویڈیو
جنگ نیوز کے مطابق مظاہرین نے قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی اور ایک شہری کی گاڑی کو نظر آتش کیا ہے جبکہ کئی موٹر سائیکلیں بھی جلا دی ہیں۔
کراچی پولیس نے بھی صورتحال کو قابو کرنے کے لئے کئی مظاہرین کو زیر حراست لے لیا ہے۔ شاہراہ فیصل پر اس وقت صورتحال کشیدہ ہے۔ کارکنان کی جانب سے پتھراؤ اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا سلسلہ جاری ہے۔