نیب یا پھر موجودہ حکومت۔۔۔ عمران خان کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  May 09, 2023

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی خبر آتے ہی پورے ملک میں افراتفری مچ گئی ہے، کہیں احتجاج شروع ہوگئے ہیں تو کہیں زبانی اور قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایسے میں ہر طرف اس بات کو لے کر قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ آخر عمران خان کو کس کے کہنے پر گرفتار کیا گیا؟

اب یہ حقیقت سامنے آگئی ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے، آئیے آپ کو بھی اس خبر سے آگاہ کرتے ہیں۔

گرفتار کس کے حکم پر کیا گیا؟

قومی احتساب بیورو (نیب ) کے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ، عمران خان کی گرفتاری کی ہدایت چیئرمین نیب نے دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق، نیب کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے، ان کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔

نیب نے عمران خان کو نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی آرڈیننس 1999ء کے سیکشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی عمران خان کو نیب نے 34 اے، 18 ای، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق، عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عمران خان کو نیب راولپنڈی کے آفس منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گرفتار کس کیس میں کیا گیا؟

نیب کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم انہیں رینجرز نے حراست میں نہیں لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 پہلے سے ہی نافذ تھی، وزارتِ داخلہ کے حکم پر رینجرز وہاں قانون کی عمل داری کے لیے موجود تھی۔ عمران خان کی گرفتاری کا حکم نیب کی جانب سے تھا اور اس پر عمل درآمد بھی نیب نے ہی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نیب راولپنڈی کے آفس میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More