کچھ گھٹنے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہائی کورٹ سے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ پر جہاں ملک بھر میں تحریک انصاف کے حامی آواز بلند کررہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی میدان میں اتر چکی ہیں۔
احمدعلی بٹ کہتے ہیں کہ شروعات ہوچکی ہے جبکہ ساتھ انھوں نے عمران خان کی گرفتاری کا اسکرین شاٹ بھی اپنی انسٹا اسٹوری میں شئیر کیا۔
اداکارہ مایا علی نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے آج کے دن کو سیاہ دن قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے کپتان اور سابق وزیراعظم کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں دیکھ کر بہت افسوس ہے ساتھ ہی وہ لکھتی ہیں کہ اور کتنا گرو گے؟
اداکار احسن محسن اکرام کا کہنا ہے کہ سرخ لکیر پار چکی جبکہ شاویر جعفری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اعصاب لوہے کے ہیں۔