ہوسکتا ہے اسکے بعد مجھے آپ سے بات کرنے کا موقع نہ ملے ۔۔۔ گرفتاری سے پہلے عمران خان کا ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام سامنے آگیا

ہماری ویب  |  May 09, 2023

عمران خان کا گرفتاری سے قبل ریکارڈ شدہ پیغام سامنے آگیا ہے جس میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے پاکستانیوں، یہ قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے، میں نے پاکستان کا کوئی قانون نہیں توڑا، میں نے آج تک کبھی آئین کے خلاف کوئی بات نہیں کی اور جب سے سیاست میں آیا ہوں جب سے میری کوشش رہی ہے کہ میں پرامن احتجاج کروں اور کچھ بھی قانون کے خلاف نہ کروں ، آج جو کچھ بھی کیا جا رہا ہے وہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ میں امپورٹڈ حکومت کو قبول کرلوں ، شاید مجھے اس کے بعد آپ سے بات کرنے کا موقع نہ ملے۔

ویڈیو:

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے ناجائز کیس میں بند کر دیا جائے گا۔ ایک چیز اس سے واضح ہو جائے گی کہ یہاں بنیادی حقوق کی کوئی آزادی نہیں ہے۔ میں آج سب سے اپیل کر رہا ہوں آپ کو اپنے حقوق کے لیے اپنی حقیقی آزادی کے لیے سب کو نکلنا پڑے گا۔ کسی قوم کو پلیٹ میں آزادی نہیں پکڑائی جاتی اس کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے، یہ وقت آگیا ہے کہ ہر قوم اپنی آزادی کے لیے، حقوق کے لیے خود محنت کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More