جس طرح ہمیں میچ میں کوٹا تھا یوں لگتا تھا کہ ۔۔ پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد فخر زمان کی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

ہماری ویب  |  May 09, 2023

“جس طرح ہمیں چیمپئین بھائی نے میچ میں کوٹا تھا مجھے لگا تھا اسی کو ملے گا لیکن میں ان تمام ووٹرز اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ کیا“

یہ کہنا ہے پاکستان کے جارحانہ بیٹس مین فخر زمان کا جن کو اپریل کے مہینے کا پلئیر آف دی منتھ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک ہفتے پہلے فخر زمان اور سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کے ناموں کا پلئیر آف دی منتھ کے لئے اعلان کیا تھا جس پر فخر زمان نے دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دو سنچریوں سمیت 363 رنز بنائے جس کی وجہ سے انھیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More