دھکے مارے اور زبردستی کی ۔۔ عمران خان کو رینجرز نے کیسے گرفتار کیا، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  May 09, 2023

عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں اسلام آباد کی ہائی کورٹ سے ہزاروں کی تعداد میں موجود رینجرز اہلکاروں نے کمرے کے شیشے توڑ کر گرفتار کیا۔ جس کے بعد یہ گاڑی میں بیٹھ نہیں رہے تھے تو انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا گیا، اسی وقت انہیں دھکے بھی لگے۔

عمران خان آج عسکری اداروں کے خلاف بیان بازی پر ضمانت کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں آئی ہے۔

نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔ اس لئے رینجرز عمران خان کو گرفتار کر کے لے گئی تاہم انہیں کہاں لے جایا گیا ہے یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More