اپنی زندگی میں ایسا کیچ پہلے نہیں دیکھا ۔۔ راشد خان کے کیچ پر ویرات کوہلی کیوں تعریف پر مجبور؟

ہماری ویب  |  May 09, 2023

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کے میچ میں راشد خان کے ایک کیچ کو اپنی زندگی کے سب سے بہترین کیچز میں سے ایک قرار دیدیا، راشد خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گجرات ٹائٹنر کے راشد خان نے لکھنو سپر جائنٹس کے اوپنر میئرز کا ناقابل یقین کیچ لے کر شائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کو بھی حیران کردیا۔

واضح رہے کہ افغان ٹیم کے کپتان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنر کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ اور لکھنو سپر جائنٹس کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد ان کی ٹیم اس سیزن کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔

228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات اچھی رہی۔ کے ایل راہل کی غیر موجودگی میں کوئنٹن ڈی کاک نے کائل میئرز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔

آئی پی ایل 2023 میں یہ ڈی کاک کا پہلا میچ تھا۔ انہیں 8 میچوں کے بعد کھیلنے کا موقع ملا اور ڈی کاک نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاور پلے میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کی اننگز کے 9ویں اوور میں موہت شرما نے میئرز کو آؤٹ کر کے خطرناک ہوتی نظر آرہی اس جوڑی کو توڑا ۔ راشد خان نے باؤنڈری پر میئرس کا شاندار کیچ پکڑا۔

میئرز کے آؤٹ ہونے کے بعد لکھنؤ کے رنز کی رفتار رک گئی اور ٹیم نے اگلے 4 اوور میں صرف 25 رنز بناسکی۔ اس دوران ڈی کاک نے اپنے 50 رنز مکمل کر لئے تاہم لکھنؤ کو کم رن ریٹ کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا اور ٹیم میچ ہار گئی۔

ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کیچ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا: میں نے اب تک کے بہترین کیچز میں سے ایک شاندار کیچ دیکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More