میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا، بہت افسوس ہوتا ہے کیونکہ ۔۔ گراؤنڈ میں شان مسعود کے ساتھ عوام کے برے رویے پر چاچا افتخار نے کیا کہا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  May 09, 2023

پرچی پرچی۔ یہ وہ جملے تھے جو قومی ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے میں سننے پڑے تھے۔ ویڈیو میں ہم صاف سن سکتے ہیں کہ جب شان مسعود فیلڈنگ کیلئے باؤنڈری پر آ رہے تھے تو کراچی کی عوام نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا۔

البتہ اپنے ساتھ اس برے رویے پر شان مسعود کی جانب سے تو کوئی بیان سامنے نہیں آیا بلکہ تیز کھیلنے والے بلے باز افتخار احمد(چاچا) ان کے حق میں بول پڑے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرچی پرچی والی وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ ان طعنوں کو سن کر بہت افسوس ہوا۔ اسی طرح کے الفاظ میں نے بھی سنے ہے۔

جبکہ شان مسعود ایک اچھا کھیلنے والا، محنت کرنے والا اور سب سے زیادہ فٹ کھلاری ہے جس نے اپنی محنت سے ہی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ یہی نہیں اسی شان نے بہت سی اچھی اننگز کھیلی ہیں اور ٹیم کیلئے بہت سے رنز کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More