گھر سے تو ٹھیک نکلا تھا، اچانک ۔۔ پاکستان پہنچتے ہی نہ جانے مسافر کو ایسا کیا ہوا جو دوران پرواز ہی انتقال کرگیا؟

ہماری ویب  |  May 08, 2023

انسان کو ہر حال میں زندگی کھل کر جینی چاہیے کیونکہ زندگی و موت کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ کیا پتا کب موت کا فرشتہ انسان کو لینے آ جائے۔ یہاں یہ بات اس لیے کی جا رہی ہے کہ آج عمان کے جہاز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

یہ پرواز عمان سے بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ جا رہی تھی پر پرواز بھرنے کے بعد جیسے ہی جہاز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تومسافر کی طبعیت اچانک بہت خراب ہو گئی۔ جس پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بوئنگ 737 کو کراچی لینڈنگ کی اجازت دی۔

اس شخص کا نام شلجونی بتایا جا رہا ہے، جیسے ہی کراچی ائیر پورٹ کے ڈاکٹرز نے اس کا چیک اپ کیا تو اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ بعد ازاں طیارہ میت لے کر واپس روانہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ جہاز میں ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں جو اس طرح کی میڈیکل ایمرجنسی میں فرسٹ ایڈ کی سہولت مہیا کرتے ہیں اور طبعیت زیادہ بگڑنے پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کسی بھی ملک میں کرواتے ہیں تاکہ وہاں کے اسپتال میں مکمل علاج کروا کر اس شخص کی قیمتی جان بچائی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More