کام مانگنے کے لیے عمران خان کی گاڑی کے پیچھے نہیں بھاگ رہی ۔۔ عمران خان کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے پر مشی خان نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی

ہماری ویب  |  May 08, 2023

“میں نے کبھی مجبوری میں کام نہیں کیا یہ آپ کی گندی سوچ ہے۔ جتنا بھی کام کیا اپنی مرضی اور خوشی سے کیا ہے۔ میں عمران خان کی گاڑی کے پیچھے کام مانگنے نہیں جاتی“

بظاہر ہنستے ہوئے کہے گئے یہ الفاظ ماضی کی اداکارہ مشی خان کے ہیں جو ایک بار پھر ہائی کورٹ کے باہر سابق وزیر اعظم کی گاڑی کے پیچھے دوڑتی ہوئی پائی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے مشی خان پر طنز اور تنقید کے ڈونگرے برسانے شروع کردیے۔ جس کا جواب مشی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے دے دیا ہے۔

مشی کہتی ہیں کہ اگر کوئی مجھے پاگل کہتا ہے تو ہاں میں پاگل ہوں اور یہ پاگل پن اچھا ہے۔ یہ میرا جذبہ ہے۔ جو لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں انھیں چیلنج کرتی ہوں کہ آئیں اور مییرے ساتھ دوڑ لگائیں۔ میں جم جاتی ہوں میری فٹنیس ہے آپ لوگوں کی طرح سارا دن صوفے پر نہیں پڑی رہتی۔

واضح رہے کہ مشی خان کی عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتے ہوئے اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔ عوام نے مشی کے اس عمل پر کافی تنقید کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More