بیٹا تم انتقال کر گئی پر میں ابھی تک اپنے آنسوؤں کو کنٹرول نہ کر سکا۔ یہ الفاظ ہیں ملک کے بڑے نجی ٹی وی کے مالک سلمان اقبال کے۔ جن کی بیٹی سمیعہ کا انتقال اچانک 5 مئی 2023 کو ہوا تھا۔
تاہم اب اپنے انسٹاگرام پر سلمان اقبال نے لاڈلی بیٹی کیلئے پیغام شیئر کیا ہے جس میں ان کا دکھ صاف نظر آرہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ " آج میں اپنے گھر کا ننھے فرشتے کو دفن کیا، یہ وہ بچی ہے جس کے دنیا میں آنے سے میں باپ بنا اور سب سے پہلے سمیعہ نے مجھے پاپا بولا وہ دن زندگی کا خوشگوار لمحہ تھا۔بیٹا تم ہمارے لیے بہت خاص تھی۔
آج جب تمہاری یاد میں یہ میسج لکھ رہا ہوں تو اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ پا رہا ہوں۔میری یہ دعا ہے کہ کسی ماں باپ کو ایسا دکھ نہ دیکھنا پڑے اور کسی بھی ماں باپ کو اپنے بچوں کا جنازہ نہیں اٹھانا پڑے۔ میری جان سمعیہ ماما پاپا آپ کیلئے یہاں سے دعا کریں گے۔مزید یہ کہ بیٹا یہ گھر تمہارے بغیر خالی خالی سا محسوس ہوتا ہے۔
اب بس یہ خواہش ہے کہ کوئی مجھ سے سب کچھ لے لے بس تم سے ملوا دے، تاکہ تمہیں دوبارہ چھو سکوں،پیار کر سکوں لیکن میں جانتا ہوں کہ تم بہت اچھی جگہ چلی گئی ہوں۔ اللہ پاک آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
یہی نہیں میں جانتا ہوں کہ ایک دن آپ سے ملوں گا۔ ان تمام دوست احباب کو شکریہ جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا"۔