مایہ ناز صحافی نسیم زہرا نے سینئر صحافی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

ہم نیوز  |  Apr 30, 2023

مایہ ناز صحافی و تجزیہ کار نسیم زہرا نے سینئر صحافی معید پیرزادہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس مہدی ترمذی ایڈووکیٹ کے ذریعے معید پیرزادہ کے اسلام آباد کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معید پیرزادہ نے یوٹیوب پر نسیم زہرا سے متعلق غلط، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز بیانات دیے، بدنیتی پر مبنی بیانات سے نسیم زہرا کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے توہین آمیز ویڈیو فوری طور یوٹیوب سے ہٹائی جائے۔

لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ معید پیرزادہ دو ہفتوں میں اپنے الفاظ واپس لے کر اعلانیہ معافی مانگیں، دو ہفتوں میں عملدرآمد نہ کرنے پر معید پیرزادہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More