شادی کے تحفے میں چھپا بم چلنے سے دولہے کی ہلاکت، دلہن کا سابقہ دوست گرفتار

بی بی سی اردو  |  Apr 05, 2023

Getty Images

انڈیا میں ایک شخص نے شادی کے تحفے کے طور پر ملنے والا ہوم تھیٹر ابھی چلایا ہی تھا کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا جس میں وہ شخص اور اس کا بھائی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس تحفے میں دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب ہوم تھیٹر کا پلگ لگا کر اسے چلانے کی کوشش کی گئی۔

دلہا تو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران چل بسا۔

پولیس کا دعوی ہے کہ یہ بم مبینہ طور پر دلہن کے سابق عاشق نے بھجوایا تھا جس کو غصہ تھا کہ اس کی محبوبہ کسی اورشخص سے کیوں شادی کر رہی ہے۔

پولیس نے مدھیا پردیش ریاست کے رہائشی سرجو مارکم کو بطور ملزم حراست میں لے لیا ہے جن کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

اس دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ایک 18 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ یہ دھماکہ تین اپریل کو انڈیا کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے کبیرڈھم ضلع میں دلہے کے گھر پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا: ٹیڈی بیئر کا تحفہ جس نے دلہے کو اندھا کر دیا

’انھوں نے میری عزت کی پرواہ نہیں کی‘: دولہے کے سرِعام بوسہ دینے پر دلہن کا شادی سے انکار

رس گلہ مانگنے پر شادی میں ہنگامہ ، ایک باراتی ہلاک

پولیس کا دعوی ہے کہ 33 سالہ مارکم کا انتیس سالہ خاتون سے تعلق تھا اور اس کا اصرار تھا کہ یہ خاتون اس کی دوسری بیوی بن جائے۔

تاہم اس خاتون کے اہلخانہ نے اس رشتے سے انکار کر دیا اور کہیں اور شادی طے کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی شدت سے کمرے کی چھت اور دیواریں گر گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More