دنیا کی مہنگی ترین حویلی، قیمت 85 ارب روپے

ہم نیوز  |  Mar 25, 2023

لندن: دنیا کی سب سے مہنگی حویلی جس کی قیمت 85 ارب روپے رکھی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی سب سے قیمتی حویلی لندن کے مضافات میں واقع ہے جس کی قیمت 30 کروڑ ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستانی 84 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

مذکورہ حویلی کا نام “دی ہوم” ہے لیکن اسے “ریجنٹ پارک کا وائٹ ہاؤس” بھی کہا جاتا ہے جو 29 ہزار مربع فٹ پر واقع ہے اور یہ 205 سال پرانی ہے۔

اس حویلی میں 40 بیڈ رومز، 8 گیراج، ایک ٹینس کورٹ، لائبریری اور بہت بڑا ڈائننگ ہال ہے۔ اس حویلی کو 1818 میں جارجیا کے جیمز برٹن نے تعمیر کیا تھا تاہم بعد میں یہ مختلف لوگوں کو فروخت ہوتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: 

یہ حویلی پہلے سعودی شاہی خاندان کی ملکیت میں تھی جس کے بعد بریڈ فورڈ کے مشہور برتن خاندان کی ملکیت ہو گئی جسے بریڈ فورڈ کالج کے طور پر استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More