سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ، ایک بار پھر میسی اور مباپے مدمقابل

اردو نیوز  |  Feb 26, 2023

فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد اب فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھی کھلاڑی لیونل میسی اور کیلن مباپے پیر کو 2022 کے بہترین فیفا مینز پلیئر کے انعام کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ ’بیلن ڈی اور‘ نامی اس ٹائٹل کے دیگر دعویداروں میں کریم بینزیما شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک اور گولڈن بُوٹ حاصل کر کے فرانس کے کیلن مباپے نے تاریخ رقم کی تھی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایوارڈ کی یہ تقریب پیرس میں ہوتی ہے۔ ارجنٹائن کو ورلڈ کپ جتوانے والے میسی اس ایوارڈ  کے لیے فرانس کے مباپے پر برتری حاصل کیے دکھائی دیتے ہیں۔

میسی نے سات بار ’بیلن ڈی اور‘ جیتا ہے۔

ایوارڈ جیتنے والی جیوری میں ہر ملک کی قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ کے ساتھ اُس ملک سے ایک صحافی شامل ہوتا ہے جبکہ شائقین بھی ووٹ کر سکتے ہیں۔

فرانس کے مباپے گزشتہ برس قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں تین گول سکور کر کے ہیٹ کرنے والے دوسرے فٹبالر بنے۔ اس کے قبل سنہ 1966 میں جیوف ہرسٹ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

مباپے کے تین گول سکور کرنے کے بعد ارجنٹائن کے ساتھ میچ برابری پر ختم ہوا تاہم پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست ہو گئی تھی۔

کیلن مباپے اب 24 برس کے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں آٹھ گول سکور کیے۔ وہ اس وقت لیونل میسی کے ہمراہ پیرس سینٹ جرمین کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

وہ فٹبال لیگ ون کے ٹاپ سکورر بھی ہیں۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کر کے فرانس کے کیلن مباپے نے تاریخ رقم کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی’بیلن ڈی آر‘ جیتنے والے ایک ریٹائرڈ ڈچ فٹبالر روود گلٹ نے کہا ہے کہ ’چونکہ میسی نے ورلڈ کپ جیتا ہے، اس کے پاس جیتنے کا سب سے بڑا موقع ہے، یہ ایک حقیقت ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’لیکن میں مباپے کے کھیل کی بھی بہت قدر کرتا ہوں۔ میرے لیے وہ بھی میسی ہی کی سطح پر ہے. انہوں نے فائنل میں جو کچھ کیا، اس ذمہ داری کو لینے کے لیے ناقابل یقین تھا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More