سری لنکا نے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو ہرا دیا: ’دشمنتھا چمیرا نے اپنی ٹیم کو سہ ملکی سیریز کے فائنل تک رسائی دلا دی‘

بی بی سی اردو  |  Nov 27, 2025

سری لنکا نے سہ ملکی ٹی-20 سیریز کے چھٹے اور آخری گروپ میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہی اس سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل اب سنیچر 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

چھٹے ٹی 20 میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کے کمل مشرا نے 48 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ کوسل مینڈس 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جنتھ لیانگے 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان شناکا 17 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز کا احوال

پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا اور میچ کے آغاز پر ہی اسے ابتدائی چار نقصان اٹھانا پڑے۔ مگر اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے محمد عثمان کے ساتھ شاندار شراکت قائم کی اور پاکستان کو ایک بار پھر میچ میں واپس لے آئے۔

عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد نواز اپنے کپتان کا ساتھ دینے آئے اور انھوں نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنا کر جیت کا ہدف مزید کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد نواز کے بعد محمد فہیم سلمان علی آغا کا ساتھ نبھانے میدان میں اترے مگر وہ پاکستان کو مشکل سے نہ نکال سکے۔

یوں کپتان سلمان علی آغا کی 63 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ عثمان خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس میچ میں صائم ایوب اور محمد نواز نے 27، 27 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان نو اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے دس رنز درکار میں تھے مگر یہ ہدف پاکستان حاصل نہ کر سکا۔ ایشان ملنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

’سخت مقابلے میں سری لنکا نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا‘

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سری لنکا نے پاکستان سے ایک سخت مقابلے کو اپنے نام کرنے کے لیے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا۔

احمد حسیب نامی صارف نے لکھا کہ چمیرا نے اپنا کام کر دکھایا، اور اب 29 نومبر کو سری لنکا اس سیریز کا فائنل پاکستان سے ہی کھیلے گا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کیا ہارا ساتھ زمبابوے کی واپسی کا بھی انتظام کر ڈالا۔

ای ایس پی ان کرکٹ انفو نے لکھا کہ دشمنتھا چمیرا نے سری لنکا کو سہ فریقی سیریز کے فائنل تک رسائی دلا دی۔

شیری نامی صارف نے لکھا کہ سنیچرکو اب امید ہے کہ دلچسپ فائنل مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

کرفیو میں پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ، تمل ٹائیگرز کا خوف اور رانا ٹنگا کے آنسو: نوے کی دہائی کی یادیں اور ’وہ قرض جو سری لنکا آج چُکا رہا ہے‘پاکستان زمبابوے کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں:’عثمان طارق نے مخالف بلے بازوں کی نیندیں اڑا دیں‘رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سپر اوور تک جانے والا سنسنی خیز فائنل اور احمد دانیال کا اعتماد جس نے پاکستان شاہینز کو چیمپیئن بنا دیا’جب دو طرفہ سیریز جیتنا ہی آپ کے لیے قابلِ فخر ہو‘: شہباز شریف کی ٹویٹ اور انڈین کمنٹیٹر کا ’طنز‘ جس پر پاکستانی خفا ہیںدبئی میں نوکری چھوڑنے کے بعد پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے والے عثمان طارق اور ان کے غیر معمولی بولنگ ایکشن کی کہانیآئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانی
مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More