Getty Images
شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ اب تک 970 کروڑ کا کاروبار کر چکی ہے اور ہر طرف اس فلم کے چرچے ہیں۔
اس فلم کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فلم میں شاہ رخخان اور سلمان خان کے دو دلچسپ مناظر پر بھی بات ہو رہی ہے اور فلم میں سلمان کی اینٹری پر جس طرح شائقین کا ردِ عمل دیکھا گیا اسے دیکھ کر ایک بار پھر کہا جانے لگا ہے کہ ان دو بڑے سپر سٹارز کو ایک ساتھ بڑے پردے پر لانا دھماکہ خیز ہو گا۔
اسی خیال کے پیشِ نظر اور فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد اب اس فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑہ دونوں خانز کو ایک ساتھ پردے پر لانے کے لیے سکرپٹ تیار کر رہے ہیں۔
ویب سائٹ پِنک ولا کے مطابق یش راج فلمز میں پٹھان بمقابلہ ٹائیگر فلم کی سکرپٹ پر کام شروع ہو گیا ہے جو دو ہیروز کی ایکشن فلم ہو گی۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ فلم ’بیٹ مین بمقابلہ سپر مین‘ جیسی ہو گی، جس میں انڈسٹری کے دو بڑے سپر سٹار آپس میں ٹکرائیں گے اور وہ بھی 30 سال بعد۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے فلم ’کرن ارجن‘ میں سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
’تھری چیئرز ٹو سپیشل میرج ایکٹ‘Getty Imagesسوارا نے فہد احمد سے شادی کی ہے
بالی وڈ میں آج کل شادیوں کا موسم چل رہا ہے پہلے اتھیا شیٹی پھر کائرہ اڈوانی اور اب سوارا بھاسکر کی شادی لیکن سوارا کی شادی بھی ان کے مزاج کی طرح زرا ہٹ کر رہی۔
پہلے انھوں نے سیاسی رہنما فہد احمد کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا اور کل ہی اپنی شادی کی تصاویر بھی ٹویٹ کر ڈالیں یعنی’چٹ منگنی اور پٹ بیاہ۔‘
سوارا اور فہد کی شادی انڈیا کے سپیشل میرِج ایکٹ کے تحت عدالت میں ہوئی۔ اپنی ٹویٹ میں سوارا نے ملک کے اس خصوصی قانون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
انھوں نے لکھا ’تھری چیئرز ٹو سپیشل میرج ایکٹ، کم کم از کم یہ قانون ابھی موجود ہے جو محبت کو ایک موقع فراہم کرتا ہے، لوگوں کو محبت کا حق دیتا ہے اپنے شریکِ حیات کے انتخاب اور شادی کا حق دیتا ہے۔‘
https://twitter.com/ReallySwara/status/1626430243300061185
سوارا کی یہ ٹویٹ صرف ان کی شادی کا اعلان ہی نہیں بلکہ اُس ملک اور معاشرے کے لیے ایک علامتی بیان جیسا لگا جہاں ہندو مسلم شادی کو اکثر ’لو جہاد‘ کا نام دیا جانے لگا ہے۔
جہاں تک سوارا بھاسکر کا تعلق ہے تو وہ ویسے بھی ٹرولز کے نشانے پر رہتی ہیں۔ شہریت کے متنازعقانون کا معاملہ ہو یا پھر فسادات، سوارا سماجی اور سیاسی معاملات پر بے باک رائِے پیش کرتی ہیں۔
بہر حال سوارا کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور جانتے ہیں سب سے پہلے کس نے انھیں مبارکباد دی؟
وہ کوئی اور نہیں کنگنا رناوت تھیں، جنھوں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی مسلم نوجوان سے شادی جو کسی فلمی کہانی سے کم نہیں
بالی وڈ ڈائری: ’ایک وقت میں ایک ہی لڑکے کو ڈیٹ کرو اور محبت میں سنجیدہ نہ ہو‘
بالی وڈ ڈائری: کرن جوہر پر کنگنا کا طنز اور عالیہ کا سسرال جو ان کے پاپا کے گھر جیسا نہیں
شمیتا شیٹی کی خواہشGetty Images
جہاں تک شاہ رخ اور سلمان کی مقبولیت اور لوگوں کے دلوں میں انکی محبت کا تعلق ہے تو یہ عام لوگوں تک ہی محدود نہیں بلکہ انڈسٹری کے لوگ بھی انہیں اتنی ہی محبت دیتے ہیں، جیسے کہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی۔
شمیتا شیٹی کی تو سب سے بڑی خواہش ہی یہی ہے کہ ان کے پڑوس میں ایک طرف سلمان ہوں اور دوسری جانب شاہ رخ خان رہیں۔
ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈسٹری کے کون سے سٹارز کو وہ اپنا ہمسایہ دیکھنا چاہیں گی تو شمیتا نے جھٹ سے شاہ رخ اور سلمان کا نام لیا۔
تاہم شمیتالوگوں کے کچھ سوالوں سے شدید ناراض یا پریشان رہتی ہیں جیسا کہ ان کی شادی کیوں نہیں ہو رہی یا یہ کہ وہ شاید کب کریں گی یا پھر یہ کہ کیا وہ کسی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
اسی انٹرویو میں شمیتا نے کہا کہ لوگ اکثر ان کی شادی کے حوالے سے باتیں کرتے رہتے ہیں جو انھیں بالکل پسند نہیں۔