ہماری ویب | Jan 09, 2023
اس وقت سوشل میڈیا پر خاتون سیاست دان شازیہ مری کی صاحبزادی انوشے مری کی شادی کی خوبصورت تصویر وائرل ہورہی ہے۔
شازیہ مری پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ہیں اور ان کی بیٹی کی شادی گزشتہ شام کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی۔ شازیہ مری اگرچہ سندھی ہیں لیکن ان کے داماد خورشید قائم خانی اردو اسپیکنگ ہیں اس وجہ سے سندھ کے عوام اس شادی کو ایک اچھی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔
شادی کی تقریب میں اہم سماجی شخصیات کے علاوہ سیاست دانوں نے بھی شرکت کی جن میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے علاوہ آصفہ بھٹو بھی شامل ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More