میرا بیٹا بہت صبر والا ہے۔ ٹیم سے باہر بھی رہا تو کسی کی برائی نہیں کی۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں سابق کپتان سرفراز احمد کی والدہ کے۔ جو بیٹے کے سینچر بنانے پر آبدیدہ ہو گئیں۔ اور کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ انشاء اللہ وہ آگے بھی ملک کیلئے کھیلے گا اور اللہ نے چاہا تو اور بھی اسے کامیابی ملے گی۔
یہی نہیں ان کا دوران انٹرویو یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک وہ ٹیم میں نہ کھیلاق کسی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، برا سوچا نہیں۔ اور رہی بات میری تو مجھے پوری رات نیند نہیں سوئی۔
رات سے جاگ کر دعائیں دعائیں کر رہی تھی کہ یا میرے اللہ وہ سینچری ضرور بنائے۔اس کے علاوہ جب رات گئے سرفراز میچ ختم کر کے گھر آئے تو محلے الوں ارو دوست احباب نے ان کی رہائش گاہ پر شاندار استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، رقص ہوا اور شاندار آتش بازی بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ جب سرفراز گراؤنڈ میں سینچرے کیلئے آخری رن بنا رہے تھے تو ان کی اہلیہ رونے لگیں۔ یہی نہیں شوہر کے چہرے پر خوشی دیکھ کر ان کا چہرہ بھی کھل اٹھا۔