آتش بازی، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور ۔۔ ٹیسٹ میچ میں سینچر بنانے والے سرفراز احمد گھر پہنچے تو محلے داروں نے کیسا پر جوش استقبال کیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 07, 2023

زندگی میں غم ہو یا خوشی سب ہی میں انسان کے ساتھ اس کے گھر والے ہوتے ہیں جو اسے حوصلہ دیتے ہیں۔ اور پھر اگر کامیابی ملے تو بھی انسان اپنے اہل و عیال کے ساتھ ہی اسے مناتا ہے۔ تو بالکل اسی طرح کراچی کے شیر نے گزشتہ روز سینچری اسکور کر کے نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آدھی ٹیم آوٹ ہو گئی ارو پھر آئے سرفراز احمد جو کہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کیوی باؤلرز کے سامنے دیوار بن کت کھڑے ہوگئے۔ پھر 4 سال بعد سینچری اسکور کی۔

جس پر گراؤنڈ میں بیٹھی اہلیہ بہت خوش ہوئی اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ یہی نہیں سرفراز نے بھی خوشی میں 2 مرتبہ گراؤنڈ میں سجدہ کیا۔

اس کے علاہو جب وہ رات گئے کراچی میں ہی اپنی رہائش گاہ کے باہر پہنچے تو اہلخانہ اور محلے داروں نے پر تپاک استقبال کیا۔ کپتان کے نام سے مشہور سرفراز اچھے کھیلنے کی خوشی میں آتش بازی ہوئی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی اور تو اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچا ور کی گئیں۔

واضح رہے کہ سرفراز کو آج اللہ پاک نے ان کی محنت کا صلہ دیا ہے جو وہ مین آف دی میچ ارو مین آف دی سیریز قرار پائے۔ ورنہ دیکھا جائے تو پاکستان یہ میچ ہار سکتا تھا اگر سرفراز زمےدارانہ نہ کھیلتے تو۔ اس کارنامے پر پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More