سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شیلٹر ہوم بھیجی جانے والی لڑکی دعا زہرا کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کرنے کے بعد لڑکی کے والدین کی حالت دیدنی، مہدی کاظمی اور صائمہ کاظمی کے گھر عید کا سماں، ماں باپ خوشی سے نہال ہوگئے۔
سندھ ہائی کورٹ نے گذشتہ برس جولائی میں دعا زہرا کو شیلٹر ہوم منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔ اپنے فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ دعا زہرا اس کیس کا مرکزی کردار ہیں اور ٹرائل کورٹ میں ان کا کیس زیر التوا ہے اس لیے کراچی میں ان کی موجودگی ضروری ہے۔
دعا زہرہ کے ہمراہ کمرۂ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے مہدی کاظمی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں۔دعا زہرہ کی والدہ صائمہ کاظمی نے کاکہنا تھا کہ اللہ نے ہماری بچی بچا لی ہے۔ اللہ کا خاص کرم ہے۔
اس موقع پر صائمہ کاظمی کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دوبارہ زندگی مل گئی ہے اور ایسا لگ رہا ہے جیسے عید آنے والی ہے، ہم بہت خوش ہیں، ہم نے پچھلے 8 ماہ بہت اذیت میں گزارے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں انصاف ملا ہے۔
ہم جج صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دعا اور ہماری بات سنی اور ہماری بچی ہمیں مل گئی۔دعا کے والد مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے آج عید ہے، ہماری بیٹی ہمیں مل گئی ہے تو ہمارے لئے جشن کا موقع ہے۔