جوتے بیچنا چھوڑ کر بچوں کو قرآن پڑھاتا ہوں ۔۔ سڑک پر یہ نورانی چہرے والا شخص کیسے بچوں کو حافظ بنا رہے ہیں؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 05, 2023

اللہ پاک کی رضا کیلئے انسان جو کچھ بھی کرے اسی میں سکون ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ایسے شخص کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

اس شخص کا نام حافظ سیف رسول ہے جو کہ سڑک کے ایک کنارے پر اپنا جوتے بیچنے کا کاروبار چھوڑ کر چٹائی بچھاتے ہیں اور بچوں کو قرآن پاک حفظ کرواتے ہیں۔ یہ عمل صرف وہ اللہ پاک کی رضا کیلئے کرتے ہیں۔

ان کے اس مدرسے میں صرف لڑکے ہی نہیں بلکہ لڑکیاں بھی آتی ہیں جو بہت اچھے سے دینی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔

بہت سے لوگوں کو قرآن کی تلاوت میں وقت لگتا ہے مگر کئی لوگوں کا اللہ کے کلام کو پڑھنے کا شوق اتنا ہوتا ہے کہ وہ ایک دن یا چند گھنٹوں میں اسے مکمل کر لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس سے قبل کئی ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہے کہ انہوں نے کم وقت میں قرآن پاک کو مکمل طریقے سے پڑھنے کا شرف حاصل کیا مگر اس مرتبہ ایک نوجوان سامنے آیا ہے جس نے 6 گھنٹے میں قرآن مکمل کیا۔

6 گھنٹے میں قرآن مجید مکمل کرنے والے نوجوان کا نام احمد مہر ہے جس نے بغیر کسی غلطی کے صرف 6 گھنٹے میں مکمل قرآن پاک کی تلاوت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More