دولہا کو شادی کے موقع پر نوٹوں کا ہار پہنانے کی روایت آج بھی قائم ہے۔ اکثر شادیوں میں دولہا کو دس، سو، پانچ سو کا روپوں کا ہار پہنایا جاتا ہے لیکن اب ایک ایسا دولہا سامنے آیا ہے جس کو ایک بہت طویل نوٹوں کا ہار پہنایا گیا جس کے بعد اس کی موجیں ہوگئیں۔
کہنے کو تو ملک بھر میں مہنگائی ہے لیکن جب شادی بیاہ کا معاملہ آئے تو دل کھول کر خرچہ کیا جاتا ہے تاکہ کسی چیز کی کوئی کمی پیشی نہ رہ جائے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک امیر تاجر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں دولہے کو 16 لاکھ روپے کے نوٹوں کا ہار پہنا گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
نوٹوں کے ہار کی لمبائی کا اندازہ لگانا بے حد مشکل ہوگیا تھا۔ شادی کی تقریب کے دوران جب دولہا کے ہار کو دس سے زائد افراد نے اٹھایا۔
ہار پر دولہا کی تصویر بھی لگائی گئی تھی۔ دیکھیئے ویڈیو۔