مرغی کھانا چھوڑ دیں۔۔ ساڑھے 5 سو روپے کلو ملنے والی مرغی نقصان دہ؟ حکومت نے خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Jan 05, 2023

“میں خود مرغی نہیں کھاتا۔ مرغی کھانا چھوڑ دیں۔ میں کوئی گوشت نہیں کھاتا۔ جی ایم اور سویابین کا استعمال پولٹری میں زہریلی بیماریاں پھیلا رہا ہے “

یہ کہنا ہے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ کا جنھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہنگائی اور کھانے پینے کی چیزوں کے معیار پر گفتگو کی۔

آٹے کی قیمت طے کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف اسلام آباد کی حد تک آٹے کی قیمتوں کے جوابدہ ہیں اس کے علاوہ باقی صوبوں میں آٹے کی قیمتیں طے کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہے۔

مرغی کے گوشت سے کینسر کا خطرہ

مرغی اور پولٹری مصنوعات کے بارے میں طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ پولٹری فارمز غیر معیاری اجزاء سے بنی خوراک مرغیوں کو دیتے ہی جس سے کینسر بھی ہوسکتا ہے اس لئے مرغی کھانا چھوڑ دیں۔

حکومت کا کام بیان بازی کرنا نہیں ہوتا

واضح رہے کراچی میں فی کلو مرغی کی قیمت ساڑھے 5 سو روپے کلو ہے اور اس قدر مہنگا گوشت خریدنے کے بعد بھی اگر عوام کو مضر صحت اور زہریلا گوشت کھانے کو ملے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے جبکہ وزیر کی جانب سے صرف بیان بازی کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More