مہنگائی کے مارے دولہانے اپنی شادی میں انوکھا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اپنے گلے میں نوٹوں کے بجائے پیاز کا ہار پہن لی۔
پاکستان کے شہر پاکپتن کے گاؤں میں پیاز 240 روپے کلو ہوگئی جس پر دولہا میاں محمد آصف نے مایوس ہوکر اپنی ہی شادی میں احتجاجاً پیاز کا ہار پہن لیا اور اپنی دلہنیا لینے پہنچ گئے۔
شادی کی تقریب میں آئے مہمان بھی دولہا کے اس انداز کو دیکھ کر حیران ہوئے کیونکہ شاید ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی دولہا نے اپنی شادی میں احتجاج کیا ہو۔
مذکورہ دلہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔