کہیں بوڑھے انکل نے کیا خوشی کے مارے ڈانس تو کسی کی شادی میں ہوئی ڈالروں کی بارش ۔۔ چند دلچسپ شادیاں اور ان کے ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Jan 03, 2023

سردی کا موسم اپنے ساتھ شادیوں کا پیغام بھی لاتا ہے، جہاں دسمبر کی سرد شامیں کچھ لوگوں کو غمگین شاعری پر مجبوری کردیتی ہیں وہیں کچھ لوگ شادی کا لڈو کھاکر موسم کا لطف اٹھاتے ہیں، آج ہم آپ کو دو شادیوں کا احوال بتائیں گے جہاں ایک ویڈیو میں ایک انکل کے ڈانس نے لوگوں کو ہنسایا اور دوسری طرف ڈالروں کی برسات نے شادی کو یاد گار بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لمبی داڑھی والے ایک بزرگ شادی میں دل کھول کر ڈانس کررہے ہیں، ایک ہاتھ میں بیگ پکڑے برزگ کا ڈانس دیکھ کر شادی میں آئے مہمان خوب محظوظ ہوئے اور محفل میں قہقہے گونجتے رہے۔

ایک اور شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں باراتیوں نے ڈالروں کی بارش کرکے انوکھی مثال قائم کی۔

سیالکوٹ میں ہونے والی اس شادی میں ناصرف ڈالر بلکہ موبائل فونز اور گرم سوٹ بھی لٹائے گئے، دلہا کو غیر ملکی نوٹوں کا ہار پہنایا گیا۔

اس بارات میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی نوٹ لٹانے میں پیش پیش رہیں اور لوگوں نے کئی موبائل فونز اور ڈالرز جمع کرلئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More