شوہر اس لیے ٹی وی پر نہیں آتے کیونکہ ۔۔ صحافی عاصمہ شیرازی اپنی شادی کیسی لگ رہی تھیں اور بچے ان سے تنگ کیوں آ جاتے ہیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 03, 2023

شوہر تو میرے بہت اچھے ہیں۔ جی ہاں یہ عظیم الفاظ ایک پاکستان کی مشہور خاتون عاصمہ شیرازی کے ہیں جوکہ پاکستان کی ایک مشہور خاتون صحافی ہیں جنہیں پوری دنیا جانتی ہے لیکن یہ ایک اچھی خاتون بھی ہیں جنہیں کام کے ساتھ ساتھ ہمیشہ گھر کی بھی فکر رہتی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے شوہر کا نام ہے مدثر اور وہ بہت اچھے ہیں لیکن وہ ٹی وی کے سامنے آ کر کام نہیں کرنا چاہتے اور کہتے ہیں کہ آپ کام کرو کیونکہ گھر میں ایک ہی اسٹار رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں بہت ہی زیادہ گھومنے والی اور سیرو تفریح کرنے والی خاتون تھی۔ یاد رہے کہ ان کے شوہر مدثر خود بھی صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

پر شادی اور بچوں کے بعد میں نے سب کچھ ختم کر دیا اور ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکوں یہی وجہ ہے کہ جب بھی چھٹیاں گزارنے کہیں جاتے ہیں تو وہاں بھی لوگ مل جاتے ہیں جو میرے ساتھ تصاویر کھنچواتے ہیں۔

ویسے تو بچوں کو اب عادت ہوگئی ہے کہ میری فیلڈ ایسی ہے اس لیے لوگ مجھ سے ملتے جلتے رہتے ہیں تاہم بچے کئی مرتبہ کہتے ہیں کہ آپ پہلے وعدہ کریں کہ ہمارے ساتھ ہی رہیں گی ہمیشہ اپنے کام کو ایک طرف رکھ کر۔

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی شادی 2009 میں ہوئی جبکہ یہ اپنی شادی پر بہت ہی خوش نظر آ رہی تھیں۔ اس موقعے پر انہوں نے گولڈن رنگ کا ایک روسی جوڑا اور ان کے شوہر مدثر نے وائٹ شیروانی اور لال رنگ کا قلا پہن رکھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More