بوڑھی ماں کی تکلیف برداشت نہیں ہو رہی تھی ۔۔ خوش قسمت ماں کی خواہش پوری کرنے کیلئے بیٹے نے سب کچھ کر دیا، دلچسپ کہانی

ہماری ویب  |  Jan 02, 2023

قرآن پاک میں یوں مرقوم ہے ۔ اور تیرے رب نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے علاوہ کسی کی عبادت مت کرو اور اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ۔ اللہ تعالیٰ نے باپ کیلئے عزت کے ساتھ ماں کے قدموں تلے جنت رکھ کر ماں کا درجہ کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اب اس کی پرورش کے لیے باپ محنت و مشقت کرتا ہے، سردی ہو یا گرمی ،صحت ہو یا بیماری، وہ اپنی اولاد کی خاطر کسبِ معاش کی صعوبتوں کو برداشت کرتا ہے اور ان کے لیے کما کر لاتا ہے، ان کے اوپر خرچ کرتا ہے، ماں گھر کے اندر بچے کی پرورش کرتی ہے، بچے کو گرمی و سردی سے بچانے کی خاطر خود گرمی و سردی برداشت کرتی ہے۔

بچہ بیمار ہوتا ہے تو ماں باپ بے چین ہوجاتے ہیں، ان کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں، اس کے علاج و معالجہ کی خاطر ڈاکٹروں کے چکر لگاتے ہیں۔ غرض والدین اپنی راحت و آرام کو بچوں کی خاطر قربان کرتے ہیں، اس لیے اللہ تعالی نے جہاں اپنا شکر ادا کرنے کا حکم دیا ہے وہیں والدین کی شکرگزاری کا بھی حکم ارشاد فرمایا ہے۔

آج کے نفسانفسی کے دور میں جب اولاد والدین کی بات کو ماننا تو دور اکثر سننا بھی گوارا نہیں کرتی ایسے میں ایک شخص نے اپنی ماں کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوڑھی ماں نے خواہش کی کہ میں اپنے ہاتھ سے کھجور درخت سے اتار کر کھانا چاہتی ہوں، فرمانبردار بیٹے نے اطاعت اور حُسن سلوک کا یوں حق ادا کیا کہ درخت پر سیڑھیاں لگادیں کہ ماں آسانی سے خود اپنے ہاتھ سے توڑ کو کھجور کھاسکے۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کو صارفین نے بہت پسند کیا اور ہزاروں لوگوں نے اس خوبصورت تصویر کو شیئر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More