بہن کی شادی اور اپنا گھر بنانے کے ارمان میں بچوں کو روتا چھوڑ گیا ۔۔ پر دیسی باپ کی بچوں کے ساتھ آخری جزباتی ملاقات نے کیسے سب کی آنکھیں نم کر دیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 02, 2023

بہن کی شادی، اپنا گھر اور چھوٹے بھائیوں کے ارمان پورے کرنے کیلئے اکثر گھروں کے بڑے بھائی پردیس چلے جاتے ہیں۔

ایسے میں اپنی زندگی تباہ ہوتی ہے پر یہاں گھر والے ایک بہترین زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن پر دیس میں جانے والے ان لوگوں کے بچے ساری زندگی والد کے پیار کو ترستے ہیں۔

جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ویڈیو ہے جس نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کر دیں۔ جی ہاں بالکل ایک ائیر پورٹ پر ہوا کچھ یوں کہ والد کو چھوڑنے کے لیے گھر والوں کے ساتھ اس کے 4 بچے بھی آئے ہوئے تھے۔

والد کو خود سے دور جاتا دیکھ کر سب ہی افسردہ تھے البتہ ایک چھوٹا بیٹا والد کے ساتھ چپک کر روتا رہا اور انہیں جانے نہیں دے رہا تھا۔

یہی نہیں بیٹے کی یہ حالت دیکھ کر باپ نے اسے گود میں اٹھا کر پیرا کیا پھر چلتا بنا لیکن بیٹا مسلسل ان کی طرف دیکھتا رہا۔ واضح رہے کہ کچھ ہی دنوں میں اس ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اس وقت اسی طرح کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر اور گردش کر رہی ہے جس میں 2 بیٹیاں پھوٹ پھوٹ کر والد کے گلے لگ کر رو رہی ہیں لیکن والد انہیں حوصلہ دے رہا ہے کہ آپ میری بہادر بیٹی ہو نا، میں بس کچھ دنوں میں پھر واپس آؤں گا۔

اب مجھے ہنس کر الوداع کرو آپ۔ پر بیٹیاں شاید جانتی تھی کہ اب بابا کافی دیر سے آئیں گے۔ تو وہ انہیں چھور ہی نہیں رہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More