بچوں کی اس دنیا میں لانے والی ماں ہی ہوتی ہے اور جب ایک ماں کے ہاں بیٹے کی
پیدائش ہوتی ہے تو وہ بہت خوش ہوتی ہے کہ ان کے بڑھاپے کا سہارا یہ اولاد بنے گی۔
تو بالکل ویسے ہی جب وہ بیٹا بڑا ہوتا ہے تو اس کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے اللہ پاک اتنی طاقت دے کے والدین اس سے راضی ہو جائیں۔
آج ہم آپکو ایک ایسا ہی ایمان افروز واقعہ اور دل کو چھو جانے والی ویڈیو دیکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھنے کے بعد ہر بیٹا اس بیٹے جیسا بننا چاہے گا۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ بیٹا اپنی بزرگ ماں کو اللہ کے گھر لے آیا اور وہاں بھی اس کی خدمت کرنا بند نہیں کی، بیٹے کے اس رویے نے ماں کا دل جیت لیا تھا۔
ایسے میں ماں ہاتھ اٹھا کر خانہ کعبہ کے سامنے اللہ پاک سے یہ درخواست کرنے لگی کہ اے میرے رب میں اپنے بیٹے سے راضی ہوں، خوش ہوں، اس نے میری بہت خدمت کی اب تو بھی اس سے راضی ہو جا۔ بوڑھی ماں کی باتیں سن کر بیٹا بھی آبدیدہ ہو گیا پھر کبھی ماں کے پاؤں چومے تو کبھی ماں کو گلے لگا لے۔
حرم شریف کا یہ منظر دنیا بھر میں لوگوں نے دیکھا اور اس بیٹے کی قسمت پر رشک کیا کہ کس قدر خوبصورت اولاد ہے کہ ماں اللہ کے گھر آ کر بھی بیٹے کیلئے ہی سوچ رہی ہے۔ یاد رہے کہ ایک بیٹے کا یہ اہم اور بڑا فرض ہے کہ وہ اپنے والدین کی بالکل اس طرح خدمت کرے جیسا انہوں نے اسے بچپن میں پالا۔
اس کی ہر خواہش زبان پر آنے سے پہلے ہی پوری کر دی۔ اور آج جب انہیں بڑھاپے نے کمزور کر دیا ہے تو بیٹاان کے ساتھ وقت گزارے، ان کی دلجوئی کرے یہی نہیں ان کے ہر کام اپنے ہاتھ سے کرے۔ انہی سط چیزوں میں اسے بہت سکون ملتا ہے۔