میری لاڈلی بیٹی تجھے رخصت کرنے کا وقت آ گیا ۔۔ شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ کی شادی، بڑے داماد کیا کرتے ہیں؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Dec 29, 2022

بیٹی اللہ پاک کی انسان کو دی ہوئی دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ لیکن بیٹی کو الوداع کرتے وقت ہر باپ ضرور پریشان ہو جاتے ہیں۔ اب پہلے خبر آئی ہے کہ سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی مختلف تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق گزشتہ رات ان کی مہندی لگوائی کی تقریب لالہ نے اپنے گھر پر ہی کروائی جبکہ ان کی شادی 30 دسمبر کو ہوگی۔ آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی کے ہونے والے شوہر کا نام نصیر ناصر ہے۔

جبکہ ان کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینرز نے شیئر کیا۔ یہ کارڈ دکھنے میں انتہائی خوبصورت ہے، جس میں دولہا دلہن بنے دونوں نظر آ رہے، نکاح کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی بھی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آج سے کچھ دن پہلے یہ خبر میڈیا کی زینت بنی تھی کہ ان کی چھوٹی بیٹی انشاء کی مشہور پاکستانی فاسٹ باؤلر سے شادی آنے والے نئے سال میں 3 فروری 2023 میں ہو جائے گی۔

یوں آنے والے چند دنوں میں لالہ کے گھر کی رونق یہ 2 بیٹیاں رخصت ہو جائیں گی۔ یاد رہے کہ شاہین پی ایس سیزن 8 سے پہلے اپنی نئی زندگی کا آغازکر لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More