اچھا وقت ہو یا برا دونوں ہی گزر جاتے ہیں مگر برا وقت انسان کے ساتھ بری یادیں اور گہرے زخم دے جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا سمجھتی ہے کہ مشہور سیاستدان آصف علی زرداری بہت امیر ہیں، یہ کئی اقسام کے کھانے کھاتے ہوں گے مگر ان کا کہنا ہے کہ شوق سے اونٹنی کا دودھ پیتے ہیں۔
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے آپکو بتاتے چلیں کہ اس وقت ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ جس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آپکو کون سا کھانا سب سے زیادہ پسند ہے۔
تو وہ کہنے لگے مجھے تو دال، چاول، بھنڈی اور روٹی خوب پسند ہے۔ لیکن میں جب دوسری مرتبہ جیل گیا تو وہاں کھانے کے وقت کہا گیا کہ زرداری صاحب کو کھانا دو۔
تو اس کے بعد ایک پولیس والا لنگر سے کھانا لینے گیا جسے گرم دال اور روٹی دی گئی ۔ جسے میں نے بہت شوق سے کھایا اور اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ کیونکہ مجھے تو یہ پسند ہی بہت ہے ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی واضح کر ڈالی کہ میں پہلے بکری کا دودھ پیتا تھا پر اب اونٹنی کا دودھ پیتا ہوں۔اور اونٹنی ہمارے زرداری قبیلے کی پہچان و شان بھی ہے۔
یہی نہیں کھانے پینے کے موضوع کےعلاوہ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کبھی
کھیتی باڑی کی تو انہوں نے کہا جی ہاں بالکل کی ہے، اپنے ہاتھوں سے گاؤں میں کھیتوں میں ٹریکٹر چلایا اور ہل چلایا۔
بکریوں اور گھڑوں کے ساتھ بھی وقت گزارتے تھے۔ مزید یہ کہ اچھی فصل کیلئے کھیت میں بیج بھی ڈالے۔ مختصراََ یہ کہ سابق صدر زرداری ایک سادہ طبعیت کے آدمی ہیں۔