مولانا طارق جمیل نے اپنی طبیعت کے بارے میں کیا بتایا؟ نئی تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Dec 28, 2022

گزشتہ دنوں عالم دین مولانا طارق جمیل کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جس کی تصدیق ان کے صاحبزادے نے کی تھی اور کینیڈا کے اسپتال میں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔

مولانا طارق جمیل کی حالت اب قدرے بہتر ہے اور اپنے مداحوں کے لئے انھوں نے اپنی حالیہ تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجا ہے جس میں معروف مذہبی رہنما کہتے ہیں

"اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاء اللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا، مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔‘

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا صاحب کی طبیعت اگرچہ بہتر ہے سمگر کمزوری ان کے چہرے سے عیاں ہے۔ پیغام کے مطابق اسپتال سے انھیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More