پنجاب میں پولیس افسر نے بچپن میں پڑھانے والے استاد کو تھانے آنے پر پہچان کر ایسی عزت دی کہ استاد کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق سول تھانہ بہاولپور میں ساتویں کلاس میں پولیس افیسر کو پڑھانے والے استاد انور شاہ جب اپنی شکایت لے کر تھانے میں پہنچے تو پولیس آفیسر نے انہیں پہچان لیا۔
پولیس آفیسر نے استاد کو عزت کے ساتھ صوفے پر بٹھایا اور خود اپنے سابق استاد کے قدموں میں بیٹھ کر اپنے استاد کی شکایت سنی اور ان کی شکایت/مسئلے کا ازالہ کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ پرصارفین نے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا اور پولیس افسر کے سلوک کی بھرپور تعریف کی ہے۔
یاد رہے کہ حصول ِعلم کے بنیادی ارکان میں اہم رُکن استاد ہے، حصول علم میں جس طرح درسگاہ و کتاب کی اہمیت ہے اسی طرح حصول ِعلم میں استاد کا ادب و احترام مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔
استاد کی تعظیم و احترام شاگرد پر لازم ہے کہ استاد کی تعظیم کرنا بھی علم ہی کی تعظیم ہے اورادب کے بغیر علم تو شاید حاصل ہوجائےمگر فیضانِ علم سے یقیناً محرومی ہوتی ہے اسے یوں سمجھئے : ”باادب بانصیب ،بے ادب بے نصیب“