بیوی ہوں مگر تمہارا علاج بھی جانتی ہوں ۔۔ بات نہ ماننے پر اہلیہ نے موٹر سائیکل پر خاوند کو کیسے سزا دی؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 28, 2022

شادی ایک بہت ہی اچھا رشتہ ہے مگر اس بندھن میں بندھنے کے بعد اکثر دونوں ہی ناخوش نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میاں بیوی دونوں کے درمیان بات تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک چلے چلی جاتی ہے۔

اسی وجہ سے ہم آپکو ایک ایسی وائرل یوڈیو دیکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپ اس شوہر کی ہمت و حوصلے کو سلام پیش کریں گے جس کی اس بے عزتی کو پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک جوڑا موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا اور کسی بات پر بیوی شوہر سے غصہ تھی پہلے تو انہوں نے باتوں سے اپنا غصہ ہلکا کرنے کی کوشش کی۔

لیکن پھربھی تسلی نہ ہوئی تو جوتی اتار کر شوہر کے سر پر اور منہ پر مارنے لگی ۔یہ عمل اس عورت نے اس وقت کیا جب شوہر موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور بیوی خود پیچھے بیٹھی ہوئیں تھیں۔

یہاں اہلیہ نے یہ بھی خیال نہ کیا کہ اگر خاوند کا دیہان کہیں اور چلا گیا تو بڑا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اب ہر طرف شوہر کے ہمت و حوصلے کی تعریف بھی ہو رہی ہے اور لوگ ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ اس نے کیسے یہ عمل برداشت کر لیا۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اردگرد کے ماحول سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ منظر پاکستان کا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More