عمران نذیر پاکستان کے ایک بہت ہی عمدہ اور با کمال بلے باز تھے، ان کی بیٹنگ گراونڈ میں لگائے جانے والے چھکّے اور چوکے شائقینِ کرکٹ کو بہت پسند تھے۔
لیکن جتنی ان کی قابلیت تھی انتا بڑا ان کا کرئیر نہیں رہا کیونکہ عمران نذیر کو جوڑوں کی تکلیف ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ ساڑھے چار سال تک بستر پر رہے۔
وہ کہتے ہیں "میں اپنے ہاتھ استعمال نہیں کر سکتا تھا۔ میں اپنی انگلیوں کو پوری طرح موڑنے سے قاصر تھا، اگر میں اپنا بازو موڑتا تو کہنی کے جوڑ دُکھتا تھا، میرے جسم کے ہر جوڑ میں درد ہوتا تھا۔"
حال ہی میں میگا اسٹار لیگ کے دوران، اداکار عدنان صدیقی کی کسی بات پر عمران نذیر نے جذباتی انداز میں اپنے ماضی کی ایک بات سب کے ساتھ شئیر کی۔ انھوں نے بتایا کہ، جب ان کو انجری ہوئی تھی تو اسکی جو ٹریٹمنٹ تھی وہ بہت مہنگی تھی، تب شاہد بھائی (شاہد آفریدی) نے ان کی مدد کی تھی۔ آج میں ان کا اور انکی فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔