کرکٹ کے ساتھ ڈانس بھی اچھا کرلیتے ہیں ۔۔ ویرات کوہلی کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ، ویڈیو کس جگہ سے وائرل ہوئی؟

ہماری ویب  |  Oct 17, 2022

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی میچ کے دوران اور پریکٹس سیشن میں اکثر شرارتیں اور ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں جن سے ان کے فین بھرپور انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ان کی ایک اور ڈانس مو کرتے ویڈیو نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں کے ایل راہل، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ بھی موجود ہیں۔

ویرات اپنے ڈانس مو کرنے میں اتنے مگن ہوتے ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کی ویڈیو بھی کوئی ریکارڈ کر رہا ہے۔ کوہلی کا ڈانس ان کے ساتھی کھلاڑی بھی بھرپور انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہوتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ڈانس وائرل ہوا تھا جس کے بعد لوگوں نے یہ کہنا تھا شروع کردیا تھا کہ کوہلی بیٹنگ کے ساتھ ڈانس بھی اچھا کر لیتے ہیں۔

دیکھیے ویڈیو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More